بیلگاوی۔ 22جون (یواین آئی؍ایس او نیوز ) پولیس نے بیلگاوی کے کپلیشور کالونی کے ایک مکان سے دیسی ساختہ بندوق اور گولی ضبط کی۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع پر پولیس کے افسروں نے اس گھر پر چھاپہ مارا اور دیسی ساختہ بندوق کے ساتھ ایک گولی ' 34مستعمل گولیاں ضبط کرلیں اور 55سالہ اننت راو گورو کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے پاس بندوق رکھنے کا مستند لائسنس نہیں ہے ۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔